ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنررضوان قدیر نے کہا ہے کہ سانحہ تربت میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں اور زخمی ہونے والے دو مزدوروں کو فوری طور پر ملتان منتقل کرکے انکے آبائی علاقوں میں بھجوایا گیا جبکہ نشتر ہسپتال میں زخمیوں کو مکمل علاج و معالجہ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نشتر ایمرجنسی وارڈ کازخمی افراد کی عیادت کرتے ہوئےکیا۔