ملتان (سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے تربت میں دہشت گردی کے واقعے میں شجاع آباد سے تعلق رکھنے والے 6مزدوروں کے قتل پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا یہ واقعہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی گھناؤنیسازش ہے، ہم رنج و غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں، سکیورٹی فورسز کو چاہیے کہ واقعہ کی تحقیقات کرکے دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا جائے۔