لندن (پی اے) جابس کو لندن سے باہر منتقل کرنے کی حکومت کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر برمنگھم میں ایک اور سول سروس حب کھلے گا، جس کی وجہ سے برمنگھم میں سول سروس کی ہزاروں نوکریاں ہوں گی۔ نائب وزیراعظم اولیور ڈائوڈین نے کہا کہ یہ ایرینا سینٹرل اور 23 سٹیفنسن سٹریٹ سائٹس کی پیروی کرتا ہے، جس میں تازہ ترین سینٹر کا مقام ابھی طے ہونا باقی ہے۔ منسٹرز کو امید ہے کہ یہ ایک سپیشلسٹ ٹرانسپورٹ آفس ہوگا، جو 2028ء تک کھل جائے گا۔ ویسٹ مڈلینڈز کمبائنڈ اتھارٹی (ڈبلیو ایم سی اے) کا کہنا ہے کہ 200 سے زیادہ سرکاری ملازمین کو بھی کوونٹری اور ولورہیمپٹن دونوں جگہوں پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ پلانز کے تحت تیسرے مرکز میں دیگر ڈپارٹمنٹس کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ اور نیشنل ہائی ویز دونوں کے 4,000 اہلکاروں کو وہاں ہونا چاہئے۔ فی الحال یہ ایرینا سینٹرل آفس ایچ ایم آر سی اور ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشن کے سرکاری ملازمین کیلئے رکھا گیا ہے۔ سٹیفنسن سٹریٹ سائٹ گزشتہ سال کھلی تھی، جو پرانے وول ورتھ ااینڈ تھیٹر رائل پر بنائی گئی تھی۔ اس میں20 مختلف ڈپارٹمنٹس کے تقریباً 1700 سرکاری ملازمین رہ سکتے ہیں۔ یہ اقدام حکومت کے پلیس فار گروتھ پروگرام کا تازہ ترین حصہ ہے، جس کا مقصد 22,000 سول سروس رولز کو 2030 تک دارالحکومت سے باہر منتقل کرنا ہے۔ ڈبلیو ایم سی اے نے مزید کہا کہ حکومت فی الحال اس ہدف کو پورا کرنے کے راستے میں 50 فیصد سے زیادہ کام کر چکی ہے اور اب تک 14,000 رولز کو منتقل کیا جا چکا ہے۔