اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ چین پہنچ گئے،بیجنگ پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت ،چینی صدر ،وزیراعظم ،سرمایہ کاروں کیساتھ ملاقاتیں کرینگے ،چین کے وزیر سائنس وٹیکنالوجی وانگ ژو گانگ، پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژی ڈونگ اور اعلی حکام نے انکا خیر مقدم کیا، فنکاروں نے روایتی رقص کے ساتھ وزیراعظم کا استقبال اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ،پاکستان اور چین کے قومی ترانے بجائے گئے، وزیراعظم تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم (بی آر ایف) برائے بین الاقوامی تعاون میں شرکت کرینگے ،عالمی معیشت میں مواصلاتی رابطوں کے موضوع پر منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب کریں گے۔