پشاور(ٹی وی رپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کا قانون کیا ہے؟ پر وزارت قانون سے جواب طلب کرلیا، آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کے خلاف دائر درخواست کی پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس عبدالشکور اور جسٹس سید ارشد علی کے روبرو سماعت ہوئی۔ فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے خلاف درخواست پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس حوالے سے پہلے سے قانون موجود ہے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی وزارت قانون سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آرمی کورٹ میں سویلین کا ٹرائل نہیں ہوسکتا جو ترامیم ہوئی ہے اس پر صدر نے دستخط نہیں کئے، صدر کے دستخط کے بغیر یہ قانون نہیں بن سکتا۔