• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونے کے نرخ پر تنازع، لاہور اور پشاور کا کراچی کے ریٹ تسلیم کرنے سے انکار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) بلین مارکیٹ کے ریٹ تسلیم کرنے پر کراچی،لاہور اور پشاور میں تنازع، کراچی میں تیار کردہ میکنزم کو لاہور اور پشاور کےگولڈ تاجروں نے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اپنے ریٹ جاری کر دیئے، ذرائع کے مطابق کراچی نے بدھ کو سونے کا فی تولہ نرخ 2لاکھ 6ہزار500 جاری کیا لیکن لاہور نے 2 لاکھ 13ہزار اور پشاور نے 2 لاکھ 16ہزار روپے فی تولہ کا ریٹ جاری کیا،کراچی کے ریٹ کو تسلیم نہ کرنے پر بلین مارکیٹ کے چیئرمین حاجی ہارون چاند نے جمعرات سے ریٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب مافیا کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیں گے ،ذرائع کے مطابق ملک بھر کے اکابرین نے کئی روز کی باہمی مشاورت سے جو میکنزم تیار کیا تھا اسے کچھ عناصر نےمسترد کر دیا ہے جس کی وجہ سے ان کے نام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیج دیئے گئے ہیں،جس کے بعد توقع ہے کہ آنےوالے دونوں میں جیولرز کے خلاف بھر پور ایکشن ہو گا ،واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سونے کے 5 تاجروں کو اٹھایا تھا جس کے بعد مذاکرات اورسٹہ بازی کے خاتمے کی شرائط پر انھیں رہا کیا گیا تھا ۔
اہم خبریں سے مزید