ملتان(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پرانے حلقے این اے 148 میں الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مظفرآباد میں پیپلزپارٹی تحصیل ملتان کے سینئر نائب صدر ملک سعید اختر کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کی، پیپلزپارٹی کے ذرائع کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ دورے کے موقع پر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سید یوسف رضا گیلانی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔