• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہولی فیملی کی بندش‘ سول اور بینظیر ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا

راولپنڈی (ناصر چشتی/خصوصی نمائندہ) ہولی فیملی ہسپتال کی تزئین و آرائش کی وجہ سے بندش کے باعث سول اور بینظیر ہسپتال میں مریضوں کا بوجھ کئی گنا بڑھ گیا۔ دور دراز سے آئے مریض خوار ہونے لگے۔ کمشنر راولپنڈی نے نوٹس لیتے ہوئے بینظیر ہسپتال‘ سول ہسپتال‘ آر آئی سی اور آر آئی یو ٹی کے ایم ایس صاحبان کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عملے کی کمی اور روزانہ ہزاروں مریضوں کی آمد سے بینظیر اور سول ہسپتالوں میں انتظامیہ کیلئے بھی مشکلات بڑھ گئی ہیں جبکہ مریضوں کو لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکسرے میں زیادہ دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید