پشاور(اے پی پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپےکی ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ہے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں،جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے چوک یادگار میں2 افراد وحدت خان اور مظہر علی کو گرفتار کیا ،جو حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 9لاکھ پاکستانی روپے ، 400سعودی ریال اور 7200افغانی برآمد ہوئے ہیں ۔