• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید پرانے کئے دھرے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، مجیب الرحمٰن شامی

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ شیخ رشید پرانے کئے دھرے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں،سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف کے آنے سے پاکستانی سیاست پر طاری جمود ختم ہوجائے گا،سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان کو آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے تھی،سابق کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف میچ باؤنڈری چھوٹی تھی یہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت تھی، بابر اعظم نمبر ون بیٹر ہیں تو صورتحال کے مطابق کھیلنا چاہئے۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ شیخ رشید پرانے کئے دھرے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، صرف بات کرنے، انٹرویو دینے یا مطالبہ کرنے سے بات آگے نہیں بڑھے گی، نواز شریف، چیئرمین پی ٹی آئی اور دوسری سیاسی قوتوں کے درمیان مفاہمت کیلئے کوئی راستہ نکلنا چاہئے،پاکستان کا بحران سیاسی اور معاشی دونوں ہے، عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان سے ملنے گیا تو انہوں نے اپنے برادر نسبتی حفیظ اللہ نیازی کی بات چھیڑ دی، عمران خان کہنے لگے برادر یوسف کا کیا حال ہے، میں نے کہا اگر وہ برادر یوسف ہیں تو آپ یوسف بن کر دکھائیں، نواز شریف سے بھی لندن میں ملاقات میں انہیں سورئہ یوسف کا مطالعہ کرنے کیلئے کا تھا۔
اہم خبریں سے مزید