لاہور ( آن لائن ) سپریم کورٹ آف پاکستان بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے انعقاد کو صرف 10روز باقی رہ گئے ہیں جبکہ امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی واپسی کا عمل مکمل ہونے کے بعد ان انتخابات میں بار کی پانچ نشستوں پر 20امیدوار سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد صدر کی سیٹ پر سردارشوکت اور میاں قدوس کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو گا۔ ان انتخابات میں لاہور سمیت ملک بھر سے ممبر وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔