• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، جی آیاں نوں، شہباز شریف کا اپنے قائد کو خوش آمدید، خطاب

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے قائد کو خوش آمدید کرتے کہا نواز شریف جی آیاں نوں ۔ انہو ں نے کہا نواز شریف کو خوش آمدید کہنےپورے پاکستان سے آئے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں، ٹھاٹھیں مارتا سمندر گواہ ہے تاریخ میں مینار پاکستان پر اس سے بڑا جلسہ نہیں ہوا۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی تو انہیں اقتدار سے ہٹایا گیا،۔ ،زخموں کے باوجود نواز شریف نے تحمل اور برداشت سے کام کیا ،قوم کا بیٹا قوم کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لئے ،ترقی اور خوشحالی کے لئے آ گیا ہے ،نو مئی کا دلخراش کا واقعہ بڑی دور کی بات ہے ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے کبھی کوئی گملا نہیں ٹوٹا ۔ مینار پاکستان میں جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ یہاں آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے آئے لاکھوں لوگوں کا خوشبوار دار گلدستہ ہے،جو ہزاروں میل سفر کر کے قوم کے بیٹے کے استقبال کیلئے آئے ہیں ،میں آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ نواز شریف کی جدوجہد ہے ، نواز شریف جذبہ ہے ، نواز شریف جنون ہے اور یہ مسلم لیگ (ن) ہے ۔ نواز شریف نے جیلیں کاٹیں ،جلا وطنی برداشت کی لیکن صبرکیا ،برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ۔ نو مئی کا دلخراش کا واقعہ بڑی دور کی بات ہے ،نواز شریف کے ہوتے ہوئے کبھی کوئی گملا نہیں ٹوٹا۔ نواز شریف آگیا ہے ،پاکستان کی تقدیر بدلے گی ،غربت ختم ہو گی ،بیروزگاری ختم ہو گی، یہ وہ شخص ہے جب 2013میں بیس ،بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی، الحمد اللہ نواز شریف نے وہ چار سال میں ختم کی ،وہ کون تھا جس نے پانچ ارب ڈالر کی پیشکش کو ٹھکرایا اور کہا کہ میں پاکستان کی جو عظمت ہے اس پر سودا نہیں کروں گا اور ایٹمی دھماکے کئے کیا اور پاکستان کو عظیم بنایا۔ یہ وہ مینار پاکستان ہے جہاں پر آنجہانی واجپائی آئے تھے اور اس مینار پاکستان کے سائے تلے انہوں نے کہا کہ تھا ہم پاکستان کو تسلیم کرتے ہیں ،اس نواز شریف کے سامنے کہا تھا ۔ وہ لاہور کا معاہدہ جس میں کشمیر کا ذکر تھا واجپائی نے اس نواز شریف کے ساتھ کیا تھا لیکن پھر کیا ہوا سب کو اچھی طرح یاد ہے۔

اہم خبریں سے مزید