ملتان(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنما وسابق گورنرملک رفیق رجوانہ، ملک آصف رفیق رجوانہ، عثمان خان بابر کی قیادت میں لیگی کارکناں کا قافلہ میاں نواز شریف کے استقبالیہ کے لیے رجوانہ ہاؤس سے لاہور کے لیے روانہ ہوا،اس موقع پررجوانہ ہاؤس میں کارکنان کے لیے ناشتے کا اہتمام کیا گیا، ناشتے میں حلوہ پوری،نان،چنے اورچائے کا اہتمام تھا،اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، جو میاں نواز شریف کے گیت پر میاں دے نعرے وجنے وجنے نے پر بھنگڑے ڈال رہے تھے اس موقع پر ملک رفیق رجوانہ، ملک آصف رفیق رجوانہ، عثمان خان بابر نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کی پاکستان آمد ،ملکی ترقی و خوشحالی کی آمدہے ، انہوں نے ماضی میں بھی ملکی بیمارمعیشت کو بحال کیاتھا اور اب بھی وہ قوم کی پریشانیوں کو کم کریں گے ،مہنگائی ،بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے اور ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر ترقی کی جانب گامزن کریں گے ،اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں کارکنان بسوں،ویگنوں اور اپنی گاڑیوں پر لاہور کے لیے روانہ ہوئے گاڑیوں پر میاں نواز شریف کی تصاویر و خیرمقدمی والے بینرز لگے ہوئے تھے۔