کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی پولیس نےخفیہ اطلاع پررہائشی مکان میں قائم گٹکے کے کارخانے پر چھاپے کے دوران کارخانے سے ملزم دانش ولد نعیم کو گرفتار کرکےکارخانے سے بھاری مقدار میں تیار گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، چونا، کیمیکل اور پیکنگ کا سامان برآمد کر لیاملزم وافر مقدارمیں مضرصحت گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی/فروخت کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نےگٹکا/ماوا سپلائی میں ملوث 2 ملزمان سمیت 10 جواریوں کو گرفتار کر کے ملزمان کےقبضے سے 4کلو گٹکا/ماو اور سٹے کی پرچیاںا و ر داو پر لگی رقم برآمد کر لی ملزمان کو تھانہ نبی بخش کی حدود سے گرفتار کیا گیا ، ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔