• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ایس ڈی ای او سرکل آفس متنی ٹاؤن فو ر میں پانی کی شدید قلت

پشاور(وقائع نگار)پشاور کے علاقہ ایس ڈی ای او سرکل آفس متنی ٹاون فور پشاور میں پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس سلسلے میں کوہ دامان کے سماجی رہنما شوکت خان ادیزئی نے کہا کہ مذکورہ آفس میں ٹیوب ویل نہیں اور نہ ہی کسی اور لائن سے اس آفس کو پانی کا سسٹم دیا گیا ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ اور میٹنگ کیلئے آنے والی ستانیوں کو پریشانی کا سامنا رہتا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اے ایس ڈی ای او سرکل آفس متنی ٹاون فور پشاور عقیلہ جبین نے بہت کوشش کی اور متعلقہ حکام کو بھی درخواستیں بھجوا دی ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اہلیان علاقہ عقیلہ جبین کے اس اقدام کو سراہتے ہیں لیکن محکمہ تعلیم، محکمہ پبلک ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ اس آفس میں بورنگ نظام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ پانی کی قلت ختم ہو اور انتظامیہ، استانیوں اور پورے عملے کی مشکلات کم ہو سکے
پشاور سے مزید