پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں ایک بار پھر بے لگا م جس نے مہنگائی کی ستائی عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ قیمتیں کنٹرول کرنے میں نا کام دکھائی دینے لگی جسکے باعث منافع خور دونوں ہاتھوں سے شہریوں کو لوٹنے لگے شہر کے بازاروں میں سبزی کی قیمتیں الو 150،پیاز 110 روپے،ٹماٹر 120روپے،کچالو 150،لہسن 570، ادرک1100ٹینڈا گول160روپے اور گاجر 100روپے،کریلا120روپے اورسبز مرچ 130 روپے تک فروخت ہونے لگا جبکہ دیگر سبزی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ پھلوں کی قیمتیں انگور 350روپے،سیب 270روپے،کیلا 150 روپے،اور انار 270روپے تک فروخت ہونے لگا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخنامہ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام دکھائی دینے لگے۔اس سلسلے میں شہریوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نرخنامہ پر عمل درآمد کروانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں