• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ہسپتال ایمرجنسی بلاک تعمیر نو کے بعد فعال کر دیا گیا‘ جمال ناصر

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے‘ اپنے نامہ نگار سے) نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرو بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ بی بی ایچ کے ایمرجنسی بلاک کو تعمیر نو کے بعد فعال کر دیا گیا ہے۔ سردی بڑھنے سے ڈینگی مریضوں میں بتدریج کمی آ رہی ہے‘ آئندہ چند ہفتوں میں ڈینگی مکمل کنٹرول ہو جائیگا۔ وہ ریڈ کریسنٹ کمپلیکس راولپنڈی کے دورہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ راولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال کی تعمیر نو سمیت بینظیر ہسپتال اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ ٹی ایچ کیو مری میں بھی ڈائیلاسز سنٹر باقاعدہ فعال ہو چکا ہے۔ بڑے ہسپتالوں سمیت تمام سرکاری علاج گاہوں میں سہولیات میں اضافہ کیلئے اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں۔ 
اسلام آباد سے مزید