• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا غوری ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم اور سروسز چیفس کی مبارکباد

راولپنڈی (این این آئی،مانیٹرنگ)پاکستان نے غوری ویپن سسٹم کی کامیاب لانچنگ کر لی، لانچنگ کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، اسٹرٹیجک فورسز کے سینئر افسران، اسٹرٹیجک تنظیم کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لانچنگ کا مقصد آرمی اسٹرٹیجک فورسز کمانڈ کی آپریشنل اور تکنیکی تیاری کو جانچنا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر اے ایس ایف سی نے آرمی اسٹرٹیجک فورسز کی تربیت کے معیار اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیاکہ کامیاب تجربے پر کمانڈر نے سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق صدر، وزیرِ اعظم اور عسکری قیادت نے بھی کامیاب تجربے پر مبارک باد دی ہے۔ 

اہم خبریں سے مزید