• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اب الیکشن کمیشن کو کچھ نہیں کہیں گے، کیس ختم کریں، وکیل کی یقین دہانی

اسلام آباد(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے وکیل شعیب شاہین نے توہین الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیس میں ذاتی حیثیت میں یقین دہانی کراتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عمران خان اب الیکشن کمیشن کو کچھ نہیں کہیں گے لہٰذا توہین الیکشن کمیشن کیس ختم کردیا جائے۔ممبر کمیشن نے کہا کہ ہم کیسے جیل جائیں، اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہے، ہم اتنی دور کیسے جائیں؟ دو ماہ بعد ہم الیکشن میں جا رہے ہیں، ایک بندے کو سکیورٹی نہیں دے سکتے پھر پورے ملک میں کیسے الیکشن کرائیں گے؟ ایک قیدی کو آپ سکیورٹی نہیں دے سکتے تو آپ آئندہ الیکشن میں کیا کریں گے؟ چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیس کی ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔اے آئی جی پنجاب آپریشن ڈاکٹر اسد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور الیکشن کمیشن کے پروڈکشن آرڈر پر رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ایسے گنجان علاقے میں ہے جہاں سکیورٹی خدشات ہیں، عمران خان کی جان کو بھی خطرہ ہے، الیکشن کمیشن میں پیش کرنا ممکن نہیں۔سیکرٹری عمر حمید نے کہا کہ وزارت داخلہ اور پولیس کی طرف سے بھی یہی خط موصول ہوا ہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن میں پیش نہیں کر سکتے، پولیس، وزارت داخلہ رپورٹ کے مطابق تھریٹ الرٹ آئے ہیں اور اڈیالہ جیل کے حوالے سے بھی تھریٹ الرٹ ہے۔

اہم خبریں سے مزید