• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق سیکرٹری کا وزیراعظم کو خط، وزارت اطلاعات پر اقدامات پر تحفظات کا اظہار

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )سا بق وفاقی سیکر ٹری وزارت اطلاعات و نشر یات خواجہ اعجاز سرور نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ کے نام ایک خط میں نگران حکومت کی جانب سے وزارت اطلاعات و نشریات کے بارے میں اٹھا ئے گئے بعض اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئےقرار دیا ہے کہ ان قدامات کے نتیجے میں انفار میشن گروپ کا مورال گرگیا ،وزیر اعظم سے در خواست کی گئی ہے کہ نان انفار میشن گروپ کے افسر کو سیکر ٹری اطلاعات لگانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جا ئے اور ان کی جگہ ا نفار میشن گروپ کے کسی موزوں افسر کو تعینات کیا جا ئے ۔انہوں نے اپنے مراسلہ میں یہ بھی لکھا کہ وہ یہ خط اطلاعات کے سابق سیکر ٹریز کی جانب سے لکھ رہے ہیں۔عہدہ سنبھالنے پر مبا رکباد دیتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ اس نازک موڑپر تمام نگاہیں آپ کی زیر قیادت نگران حکومت پر مرکوز ہیں کہ آ پ نے ملک میں عام انتخابات کرا نے ہیں،بطور سینئر میڈیا منیجرز ہم نے سابقہ حکومتوں کیسا تھ اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام کیا اور مایوس نہیں کیا، نگران حکومت کے بعض انتظامی فیصلوں سے پر یشانی لاحق ہوئی ہےجس کا انفار میشن گروپ کے افسروں کے مورال پر منفی اثر پڑا ۔
اہم خبریں سے مزید