• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( این این آئی)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و صدر تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے حوالے کردیا گیا، انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے راہداری ریمانڈ کے بعد اینٹی کرپشن حکام سابق وزیراعلی پنجاب کو اڈیالہ جیل سے لیکر لاہورروانہ ہوگئے۔ اینٹی کرپشن لاہور کی استدعا پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چوہدری پرویز الٰہی کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا۔صدر پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لایا گیا۔
اہم خبریں سے مزید