• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا کا توڑ، اسکے بعد ہی عمران کی سیاست کا توڑ ملے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کے پیچھے وجہ سرکاری پیسہ کا استعمال بھی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا توڑ ڈھونڈنے کے بعد ہی عمران خان کی سیاست کا بھی توڑ ملے گا۔

ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ صدر مملکت کے جنوری 2024ء کے انتخابات نہ ہونے کے خدشہ میں حقیقت لگتی ہے۔ 

ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی ایک وجہ سرکاری پیسے کا استعمال بھی ہے، پی ٹی آئی ہمیشہ سے نوجوانوں میں مقبول ترین جماعت رہی ہے، عمران خان باقی کسی بھی سیاستدان سے مقبول رہے ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کمال کا رہا ہے، کئی ملکوں میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا جانباز ہیں، یہ جانباز بغیر پیسے کے پارٹی کی وفاداری میں کام کرتے ہیں اس کے علاوہ عمران خان کا فین کلب بھی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل پر پارٹی اور بہت سے فائنانسرز پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت میں سوشل میڈیا مہم کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتی تھی، پی ٹی آئی حکومت سے منسلک اکاؤنٹس خاتون صحافیوں کی منظم ٹرولنگ کرتے تھے۔

اہم خبریں سے مزید