اسلام آباد (این این آئی)نگراں وفاقی حکومت نے کار مینو فیکچررز کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے3بڑی کار کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے۔وزارت صنعت نے کار ساز کمپنیوں کو گاڑیوں کی ایکسپورٹ نہ بڑھانے پر کارروائی کی۔ ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار بڑھانے میں ناکام رہیں، یہ کمپنیاں کئی سالوں سے 2 فیصد ایکسپورٹ کرنے میں ناکام رہیں، قانون کے تحت کار ساز کمپنیاں گاڑیوں کے آلات و اسپیئر پارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔ذرائع کے مطابق تینوں کار ساز کمپنیوں کے لائسنس 30 ستمبر سے معطل ہیں۔