• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان آٹو شو، چین اور ایران سمیت 150 کمپنیاں شرکت کرینگی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)یکسپو سینٹر میں 27سے 29اکتوبر ہونے والے پاکستان آٹو شو میں چین اور ایران کی پرزہ جات بنانے والی کمپنیوں سمیت 150کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ آٹو شو میں پہلی مرتبہ دیگر شعبوں کی نمائندہ انجمنیں بھی شرکت کریں گی جن میں آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن، پاکستان آٹو موبائلز اسپیئر پارٹس امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن بھی شامل ہیں جن کی شرکت کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔ آٹو شو میں متعدد چینی اور ایرانی کمپنیاں بھی حصہ لے رہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید