اسلام آباد( تنویر ہاشمی ، مہتاب حیدر ) مالی سال 2022-23کےدوران تمباکو کی دو بڑی کمپنیوں کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے ، ایف بی آر کےٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے حاصل اعداد وشمار کے مطابق پیداوار میں 32فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور 2021-22 میں 64 ارب70کروڑکے مقابلے میں 2022-23میں 43ارب90کروڑ سگریٹ سٹک کی پیداوار ہوئی ، پاکستان ٹوبیکو کمپنی کی پیداوار میں 32فیصد اور فلپ مورس کمپنی کی پیداوار میں 39فیصد کمی ہوئی تاہم خیبر ٹوبیکو کمپنی کی پیداوار میں 48فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیگر کمپنیوں کی پیداوار میں 68فیصد کمی ہوئی ، ایف بی آر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ظہیر قریشی نے سپارک کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ گزشتہ مالی سال غیر قانونی سگریٹ کیخلاف 1447کارروائیوں میں سگریٹ ضبط کئے گئے غیر قانونی اور سمگل شدہ سگریٹ کیخلاف کارروائیوں کی تفصیلات کیلئےایک ویب پورٹل تیار کیا جارہا ہے اور آئندہ ماہ کےآخری ہفتے میں روزانہ کی بنیاد پر اسکی تفصیلات شیئر کر دی جائیں گی ۔