کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئےسینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ اس وقت سپریم کورٹ بار کا اکتیس اکتوبر کو ہونے والا الیکشن بہت اہم ہے ، اگر انڈیپنڈنٹ گروپ اکثریت میں آتا تو وہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دباؤ بڑھائیں گے، پروفیشنل گروپ پی ٹی آئی اور جسٹس بندیال گروپ کا حامی رہا ہے، دیکھنا ہوگا پروفیشنل گروپ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی کتنی سپورٹ کرتا ہے،سابق کرکٹ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کہ درمیان ورلڈکپ کا دلچسپ ترین میچ ہوا، کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر بہت مایوس کیا،سابق کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم اپنے معیار کے مطابق کرکٹ نہیں کھیل رہی، بابراعظم ہر میچ ہارنے کے بعد کہتے ہیں دس پندرہ رنز کم کیے یہ رنز کس نے کم کئے،میزبان شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتےہوئے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کی جنگ نے خطے میں ہی نہیں دنیا میں بھی تقسیم پیدا کردی ہے، سینئر صحافی حسنات ملک نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کا پہلی دفعہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، سابق چیف جسٹسز ثاقب نثار اور آصف سعید کھوسہ کے ادوار میں بہت سے ججوں کیخلاف کارروائیاں ہوئیں جس کا ذرائع سے ہی علم ہوتا تھا، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بعد جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی سپریم کورٹ کے دوسرے جج ہیں جنہیں شوکاز جاری ہوا ہے، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کو ذاتی طور پر سمن نہیں کیا بلکہ شوکاز جاری کردیا، دیکھنا ہوگا جسٹس مظاہر اکبر نقوی شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہیں یا جواب کے ساتھ سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرتے ہیں، سپریم جوڈیشل کونسل نے شوکاز نوٹس تین دو کی اکثریت سے جاری کیا اس سے جیوڈیشل پالیٹکس کا عنصر بھی نظر آرہا ہے، اس وقت سپریم کورٹ بار کا اکتیس اکتوبر کو ہونے والا الیکشن بہت اہم ہے ، اگر انڈیپنڈنٹ گروپ اکثریت میں آتا تو وہ جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف دباؤ بڑھائیں گے، پروفیشنل گروپ پی ٹی آئی اور جسٹس بندیال گروپ کا حامی رہا ہے، دیکھنا ہوگا پروفیشنل گروپ جسٹس مظاہر اکبر نقوی کی کتنی سپورٹ کرتا ہے۔ سابق کرکٹ سکندر بخت نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کہ درمیان ورلڈکپ کا دلچسپ ترین میچ ہوا، کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر بہت مایوس کیا، بابر اعظم کو فیلڈنگ میں کھلاڑی اوپر اور سلپ میں رکھنے چاہئے تھے مگر پتا نہیں کیوں کیا، بابر اعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان بہت بڑھ گیا ہے، محمد نواز نے انتہائی اہم موقع پر شارٹ گیند کردی بابر اعظم کا غصہ بنتا تھا، شاہین شاہد آفریدی آخری دو اوورز راؤنڈ دی وکٹ کرائے جو نہیں کرانے چاہئے تھے۔