• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے گواہ کو تو جیل بھیج دینا چاہیے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ

ا سلام آباد(جنگ رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جھوٹے گواہ کو توجیل بھیج دینا چاہیے ،ایک اور مقدمہ کی سماعت کے دوران وکیل کے نامناسب دلائل پر آبزرویشن دی کہ عدالت میں فلمی ڈائیلاگ نہیں ،قانون کی بات کی جاتی ہے ۔ چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف نہیں ملا یہ وکیل کو بات کرتے زیب نہیں دیتا،اگر ہم ایسے چیزوں کو اٹھانے بیٹھ گئے تو پھر چیزیں ختم ہی نہیں ہوں گی، انصاف نہیں ملا، یہ فلموں میں جاکربات کریں۔ عدالت نے شہری کی جانب سے ممبر بورڈ آف ریونیو لاہورکے خلاف دا ئر درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔
اہم خبریں سے مزید