لاہو ر( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے نواز شریف کو 2017میں سازش کے ذریعے اقتدار سے نکالا گیا جبکہ 2018میں مسلم لیگ (ن) کو لیول پلیئنگ فلیڈ نہیں ملی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے جیتے گی، الیکشن وقت پر ہی ہونے چاہئیں تاکہ معاشی استحکام آئے۔ دریں اثناء احسن اقبال نے تقریب میں انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسارے میں چلنے والے ادارے سالانہ 2 ارب ڈالرز کھا جاتے ہیں، ملکی معیشت کو اس وقت توانائی کے بحران کا سامنا ہے،انجینئرز ہی ملک کو ہر قسم کے بحران سے نکال سکتے ہیں ، انتظامی ڈھانچے کو یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، پروفیشنل لوگوں کو آگے لانا ہو گا۔