پشاور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی پی کے 82 کے زیر اہتمام سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوا۔ مظاہرہ سے جماعت اسلامی پی کے 82 کے امیدوار حاجی طارق متین جماعت اسلامی سٹی کے امیر سراج الدین قریشی۔امیر زون حافظ سراج الحق نے خطاب کیا کہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے جماعت اسلامی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف صف اول میں کھڑی ہے ۔ ہم گیس کے قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بھی بھرپور تحریک چلائیں گے اور ہر چوک گلی میں احتجاج ہوگا