• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے خلاف یوم سیاہ پر عالمی عدالت کے سامنے مظاہرہ

دی ہیگ (نمائندہ جنگ) 27 اکتوبر بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر پیس فورم ہالینڈ نے عالمی عدالت دی ہیگ کے سامنے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی افواج کے مظالم ریاستی دہشت گردی کے خلاف اور غزا فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیلی قتل و غارت ہزاروں شہادتوں بچوں عورتوں مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین موسم کی خرابی کے باو جود کئی گھنٹے نعرے بازی کرتے رہے مظاہرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ نظامت کے فرائض کشمیر پیس فورم کے سیکرٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے اداکئے ۔چوہدری خالد احمد، راجہ قمر زیب، بدر نساء، چوہدری راجہ زیب خان، حاجی رخسار احمد ،چوہدری خضر حیات ،مشعال بٹ، جاوید پیارا، راجہ اعجاز قیصر نے خطاب کرتے ہوئے بین الاقومی طاقتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ظلم کو رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین دنیا کے نقشے پر بہت پرانے حل طلب مسئلے ہیں، انہیں فی الفور حل کیا جائے۔ پاکستان اسلامک اینڈ کلچرل دی ہیگ کے خطیب مولا نا غلام مصطفیٰ نقشبندی نے آزادی کشمیر اور فلسطین کیلئے دعا کی کشمیر پیس فورمہالینڈز کے صدر راجہ زیب خان اور سیکریٹری جنرل راجہ فاروق حیدر نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔
یورپ سے سے مزید