لاہور (نیوز رپورٹر،خصوصی رپور) لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کی درخواست مسترد کردی اور انہیں چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ دو دن کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر اینٹی کرپشن حکام نے سوموار کے روز پرویز الہی کو سخت سیکیورٹی میں ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کی عدالت میں پیش کیا ۔