• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم اور کرکٹ بورڈ میں تنازعات نے سیاسی شکل اختیار کرلی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازعات نے سیاسی شکل اختیار کرلی ہے جس نے عالمی ٹورنامنٹ کے اہم اسٹیج پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے.

حکومت چند بجٹ اہداف حاصل کرنے پر پراعتماد نظر آرہی ہے لیکن چند مالی اہداف ابھی بھی پورے نہیں ہوئے۔سینئر اسپورٹس صحافی یحییٰ حسینی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضمام الحق سے استعفیٰ نہیں لیا بلکہ وہ خود مستعفی ہوئے ہیں۔ 

میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں ساؤتھ افریقا سے شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم ہوگئے ہیں، کرکٹ ٹیم پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دباؤ بڑھادیا گیا ہے.

 پاکستانی ٹیم ابھی ورلڈکپ سے باہر نہیں ہوئی لیکن کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کے بیانات، انٹرویوز اور اقدامات نے معاملات کو انتہائی متنازع بنادیا ہے.

 پاکستان کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کے درمیان تنازعات نے سیاسی شکل اختیار کرلی ہے جس نے عالمی ٹورنامنٹ کے اہم اسٹیج پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے .

 پاکستان کرکٹ ٹیم پر پہلے ہی کارکردگی کی وجہ سے تنقید ہورہی تھی اب بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا مذاق اڑایا جارہا ہے جس کی وجہ ذکاء اشرف کے بیانات اور ایکشنز ہیں، ان تنازعات کے درمیان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے.

 پی سی بی نے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے انضمام الحق کے اس فیصلے کو سراہا ہے، ایک طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے کنارہ کشی کرتے ہوئے ورلڈکپ کے بعد کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر ان کے احتساب کی بات کردی تھی جس سے کرکٹ بورڈ پر تنقید ہورہی تھی تو دوسری طرف پی سی بی کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے اپنے دفاع کیلئے کپتان بابر اعظم کا مبینہ واٹس ایپ پیغام میڈیا پر لیک کردیا ہے.

ذکاء اشرف نے اپنے انٹرویو میں اس بات کی تردید کی کہ انہیں بابراعظم کا کوئی پیغام یافون آیا تھا جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا.

 ذکاء اشرف نے اصرار کر کے بابراعظم کی گفتگو کا واٹس ایپ میسج پروگرام میں چلوادیا جس میں مبینہ طور پر بابراعظم راشد لطیف کے اس الزام کی تردید کررہے ہیں کہ انہوں نے ذکاء اشرف کو کوئی کال یا میسج کیا تھا جس کا جواب نہیں آیا تھا، بعد میں پروگرام کے میزبان وسیم بادامی نے تسلیم کیا کہ بابر اعظم کا پرائیویٹ میسج چلانا درست فیصلہ نہیں تھا لیکن یہ پیغام ذکاء اشرف کے اصرار پر چلایا گیا تھا.

 لیکن ذکاء اشرف نے ابھی تک اس بات پر کسی شرمندگی کا اظہار نہیں کیا ہے، ہم ذکاء اشرف سے راشد لطیف کے ایک اور الزام کا جواب چاہتے ہیں کہ پی سی بی فرنچائزز اور کچھ ٹی وی چینلز بابر اعظم سے اس لیے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے بیٹنگ کمپنیوں کا لوگو اپنی شرٹ پر لگانے سے انکار کردیا تھا۔

شاہزیب خانزادہ نے تجزیے میں مزید کہا کہ اسرائیلی فورسز پچھلے تین دن سے غزہ میں ایک وسیع زمینی آپریشن کا دعویٰ کررہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید