• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا‘ 9 مئی لعنتی پروگرام تھا‘ شیخ  رشید

راولپنڈی (این این آئی) سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ چلے نے مجھے نیا شیخ رشید بنا دیا، کوئی زیادتی نہیں کی گئی، میں چلے پر ضرور گیا تھا تاہم جن نہیں ہوں کہ 3جگہوں پر موجود ہوتا‘9 مئی لعنتی پروگرام تھا جنہوں نے بھی کیا غلط کیا‘جنرل عاصم منیر نے معیشت درست کر دی‘جنرل عاصم منیر اور جنرل ندیم کے لیے کام کر رہے ہیں‘لال حویلی ہماری ملکیت ہے‘ ہم نسلی اور اصلی ہیں‘ سب اللہ پر چھوڑتے ہیں۔پیرکو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں جیل بھی گیا تو بھی دونوں حلقوں سے الیکشن لڑوں گا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دعا کریں میری سرجری نہ ہو، اگر سرجری ہوتی ہے تو سب مجھے معاف کریں۔

اہم خبریں سے مزید