لاہور(خصوصی رپورٹر)استحکام پاکستان پارٹی لاہور کے صدر ڈاکٹر مراد راس سے قصورکے سینئر رہنماؤں نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ قصور جلسے کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرنے اور جلسے میں شرکت کے لئے رابطوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ضلعی سطح پر آئی پی پی کو فعال بنانے اور ہر یونٹ میں ورکرز کو متحرک کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں خانیوال جلسے کی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ اس کے علاوہ ملاقات میں کہا گیا کہ جہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت میں آئی پی پی عوام میں بھر پور مقبولیت حاصل کرے گی۔ آئی پی پی کا منشور عوام دوست منشور ہے جسے عوام میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔