پشاور(وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے فیصل کالونی میں جعلی پینٹ کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے مالک کو گرفتار کر تے ہوئے فیکٹری کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے ورسک روڈ پر ایک فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ فیکٹری میں جعلی پینٹ کو مشہور و معروف برانڈز کی پیکنگ میں پیک کیا جا رہا تھا جس پر موقع سے مالک کو گرفتار کر تے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں جعلی پینٹ کے ڈبے،ڈرم، مشینری، سٹیکرز، خالی ڈبے اور دیگر سامان کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا۔گرفتارفیکٹری مالک سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی پینٹ دکانوں، ڈسٹری بیوٹر اور دیگر منسلک افراد کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔