پشاور( وقائع نگار )پشاور کے نجی کالج میں حمزہ فاونڈیشن ویلفیئر تھیلی سیمیا ہسپتال کے زیر اہتمام تھیلی سیمیاکے مرض اور اس سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی سیمینار اور عطیات خون کیمپ کا انعقاد کیا گیاجہاں 1474 رجسٹرڈ تھیلی سیمیاو ہیموفیلیا کے مریضوں کی قیمتی جانیں بچانے کےلئے 101 صحت مند طلباءنے اپنا خون عطیہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی کالج سید رسول ، شاہد خان پرنسپل لیڈز کالج ،مفتی محمد الیاس خان، اساتذہ وطلباءنے شرکت کی۔ عتیق الرحمان اورابرار اللہ جان نے کہا کہ تھیلی سیمیا وہیموفیلیا کے رجسٹرڈ مریضوںکو تواترکیساتھ خون کی ضرورت ہوتی ہے ،اس مرض کو شادی سے قبل تھیلی سمیاٹیسٹ کے ذریعے مزید پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔