پشاور(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پشاور ائر بیس پر حملے کے الزام میں گرفتار مبینہ سہولت کار ابوبکر کی ضمانت درخواست مسترد کردی ۔ضمانت درخواست پر سماعت اے ٹی سی جج جہانزیب شینواری نے کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ابوبکر پر پشاور ائر بیس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے ۔ائر بیس پر حملہ 18 ستمبر 2015 کو کیا گیا تھا جس میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 29 جوان شہید جبکہ 13 دہشت گردی بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ ملزم نے گرفتاری کے بعد ضمانت درخواست دی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت درخواست خارج کردی۔