پشاور (خصوصی نامہ نگار) ضلعی محکمہ صحت پشاور نے غیر قانونی تارکین وطن کو عارضی کیمپ میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ڈاکٹروں سمیت 15 رکنی عملہ تعینات کر دیا عملہ واپس بھیجے جانیوالے غیر ملکیوں کو 24 گھنٹے طبی خدمات کی فراہمی کے لئے موجود رہے گا۔ عملہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی ہدایت پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے اعلامیہ کے مطابق عملے میں سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شفیق، میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر تاج بہادر، ڈاکٹر سلمان رفیق، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر آصف رضا، ہیڈ نرس خیر الورٰی، چارج نرسز صائمہ، ثناء یعقوب، نبیلہ شبنم، چیف ٹیکنیشنز فارمیسی شمشیر خان ودیگر شامل ہیں۔