پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد پر مشتمل سنگل بنچ نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہیٰ کے سیکرٹری رائے ممتازحسین بابر کی 13 نومبر تک سفری عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم جاری کردیا فاضل بنچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل شاہ فیصل الیاس نے عدالت کو بتایا کہ اس کےموکل پر الزام ہے کہ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں میں بے قاعدگیاں کی ہیں کیونکہ وہ اس کمیٹی کا حصہ ہیں جس پر خلاف قواعد بھرتی کا الزام ہے۔اس کے ساتھ ساتھ سابق وزیراعلی ٰپرویز الہیٰ اور اس کے پرنسپل سیکرٹری بھی اس کیس میں نامزد کئے گئے جبکہ موجودہ درخواست گزار کی ضمانت پہلےہو چکی تھی ۔