• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ افراد کی بازیابی ، سپریم کورٹ میں پھر درخواست دائر کرینگے،نصراللہ بلوچ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ تنظیمی سطح پر فیصلہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک بار پھر آئینی درخواست دائر کریں گے ، یہ بات انہوں نے بدھ کو لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم احتجاجی کیمپ میں پریس کانفرنس میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے 2012ء میں ہم نے تنظیمی سطح پر لاپتہ افراد کے بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس پر 2018ء تک سماعت ہوتی رہی، 2018 میں لاپتہ افراد کے تمام کیسز لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کمیشن حوالے کردیئے گئے لیکن اس کے بعد کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کے حوالے سے ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھ کر ہم نے تنظیمی سطح پر فیصلہ کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک بار پھر ایک آئینی درخواست دائر کریں گے۔ تنظیمی سطح پر یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ سینئر وکیل اعتزاز احسن جنہوں نے جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اس میں فریق بنیں گے۔
کوئٹہ سے مزید