ملتان، بورے والا (سٹاف رپورٹر، نامہ نگار) لین دین کے تنازع پر ٹرانسپورٹر کو اسکے بہنوئی نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 104 ای بی بورے والا کے رہائشی سردار بشارت ڈوگر اپنے گھر پر موجود تھا کہ اس کا بہنوئی عرفان عرف بوٹا ڈوگر اپنے بھانجے اور بھتیجے وقاص اور فواد کے ہمراہ آگیا۔ لین دین کے معاملے پر بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہو گئی تو طیش میں آکر عرفان نے فائرنگ کرکے بشارت ڈوگر کو قتل کر دیا ۔