• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، گیس کی قیمتوں کیخلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں احتجاجی مظاہرہ

پشاور(جنگ نیوز)حیات آباد انڈسٹریلسٹ ایسوسی ایشن پشاور نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف انڈسٹریل اسٹیٹ پشاور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں صنعت کاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جس میں حیات آباد انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر اور سابقہ صدر سرحد چیمبر اف کامرس محمد اسحاق نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا صوبہ وافر مقدار میں گیس پیدا کرتا ہے جس کا 45 فیصد پنجاب کو برآمد کر دیا جاتا ہے ہم اپنے صوبے کی قدرتی کیس استعمال کرتے ہیں جس پر جس پر ار ایل این جی کی نئی قیمتوں کا ایک اطلاق سراسر غیر قانونی اور ناانصافی ہے۔ انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد بختیارخان آفریدی نے کہا کہ ہم نے برآمدات کے آرڈر لیے ہوئے ہیں گیس کی نئی قیمتوں سے ہماری صنعت وقت پر آرڈر پورا نہیں کر سکتی اور نہ ہی پرانے ریٹ پر آرڈر پورا کر سکتی ہے ۔
پشاور سے مزید