لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کو اسلام آباد (بنی گالہ ) میں ان کی رہائش گاہ سےگرفتار کرلیا گیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔بھائی نے بتایا کہ پولیس اور سادہ لباس اہلکار گرفتار کرکے ساتھ لے گئے،اسد قیصر کے بھائی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اور سادہ لباس اہلکار گھر آئے، اور انہیں گرفتار کرکے ساتھ لے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا، اسد قیصر کو پولیس اور اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا، اسد قیصر پر گجو خاں میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔