• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ ،سرکاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کے نگراں وزیراعلی جسٹس(ر)مقبول باقر نے فلسطینی طلباء کے لیے مراعات کا اعلان کیا ہے انھوں نے متعلقہ حکام کو صوبے کے سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں زیرتعلیم فلسطینی طلباء کی ٹیوشن فیس اور ہاسٹل فیس معاف کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی جامعات کو بھی فلسطینی طلباء کے لیے اسکالرشپ کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی۔ سندھ کے مختلف سرکاری انجینئرنگ اور میڈیکل کالجز میں 48 فلسطینی طلباء زیر تعلیم ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید