حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پولیس سرجن نے حیدرآباد ڈاکٹر وسیم خانزادہ نے گذشتہ جامشورو میں رکشہ کو نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ہلاکت ہونے والی مہک ملک کی ہلاکت کے بعد اس کے گردے اور دل نکالنے کی معاملے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ مہک کی لاش علی الصبح 4بجے سول اسپتال حیدرآباد کے مردہ خانے لائی گئی تھی جس کا دن میں لیڈی ڈاکٹر نے قانونی کاروائی کے بعد پروڈکول کے تحت پوسٹمارٹم کرکے میڈیکل کے لئے ضروری سمجھنے والے اعضاءلیبارٹری ٹیسٹ کے لئے محفوظ کئے تھے ۔عائد کئے گئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میڈیکل لیگل شعبے نے ریاست کے طے کردہ قوانین کے تحت پوسٹمارٹم کیاہے۔ کیمیکل ایگزامینیشن کے لئے اعضاءلئے گئے ہیں۔