کراچی( افضل ندیم ڈوگر )روس کے شہر نووسیبرسک سے دبئی جاتے ہوئے فلائی دبئی کی پرواز ایف زیڈ 964 میں پاکستانی فضائی حدود میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق بوئنگ 737میکس 8طیارے کے ہیڈرولک سسٹم میں نقص پر پائلٹس نے اے ٹی سی اسلام آباد کو آگاہ کرکے لورالائی کے قریب سے یوٹرن لیا اور صبح 10 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی۔ مسافروں کو آف لوڈ کرکے طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا دبئی سے دوسرا طیارہ ٹیکنیکل ٹیم لے کر اسلام آباد پہنچا جو مسافروں کو لے کر دبئی چلا گیا جبکہ طیارے کی بحالی کا کام رات گئے تک جاری تھا۔