• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کی گورنر اسٹیٹ بینک سے ملاقات، صنفی مساوات کے حوالے سے گفتگو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے گزشتہ روز گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمد سے ایک اہم ملاقات کی، جس میں بینکنگ سیکٹر میں صنفی مساوات خصوصاً خواتین کے حقوق کے تحفظ سمیت مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی محتسب نے اسٹیٹبینک کی متعارف کروائی گئی ’’Banking on Equality‘‘ پالیسی کو سراہتے ہوئے گورنر جمیل احمد کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی بینک تمام نجی اور سرکاری بینکوں کو اس امر کی ترغیب دے کہ وہ جائےکارپرہراسانی اور صنفی امتیاز کے سدِّباب کیلئے اپنے مانیٹرنگ اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں۔

ملک بھر سے سے مزید