• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ای سی پی کا ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل کے IPO کی جامع تحقیقات کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) نے مارکیٹ کی شفافیت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ’’ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل لمیٹڈ‘‘ کے آئی پی او (IPO) میں فراہم کردہ معلومات کی درستگی اور تکمیل کی جامع تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کاکہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصدممکنہ غفلت، خامیوں یا نااہلی کی نشاندہی کرنا اور ذمہ داری کا تعین کرنا ہے۔فیصلے کے تحت آڈٹ شدہ اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کی جائے گی، غفلت ثابت ہونے پر سخت کارروائی ہوگی اور رپورٹ پبلک کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ای فروٹس کے آئی پی او میں فراہم کردہ معلومات کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کےتحت بطور فیلڈ ریگولیٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے کردار، کنسلٹنٹ ٹو دی ایشو کی جانب سے کی جانے والی ڈیو ڈیلیجنس اور پراسپیکٹس کی تیاری کے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید