• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامشورو میں رکشہ حادثے میں مہک ملک کی ہلاکت، آئی جی نوٹس لے لیا

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) جامشورو میں رکشہ کے حادثے میں21 سالہ مہک ملک کی ہلاکت کے واقعہ کا آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا۔ آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے ڈی آئی جی حیدرآباد سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی سندھ نے حکم دیاہے کہ مہک ملک کی ہلاکت کے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے جامع اور شفاف اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کویقینی بنایا جائے اور کوئی پہلو نظرانداز نہ کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید