اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) سعودی عرب نے پاکستان سے چین سائنوپیک کو گرین ریفائنری کا حصہ بنانے کا مطالبہ کردیا۔ سعودی عرب نے پاکستانی حکام سے کہا ہے کہ وہ چین سائنو پیک سے رجوع کریں اور اسے بھی 10 ارب ڈالرز کی گرین ریفائنری کا حصہ بنائیں جو پاکستان میں قائم کی جانی ہے۔ ہم نے سعودی عرب کی خواہش کے مطابق 25 سال کے لئے 7.5 فیصد رعایتی ڈیوٹی اور 20 سال کی ٹیکس چھوٹ کے ساتھ نئی گرین ریفائنری پالیسی کا اعلان اور نوٹیفکیشن جاری کیا ہے لیکن پیش رفت کی مطلوبہ رفتار کو کچھ محرکات کی ضرورت ہے۔ سعودی عرب یہ بھی چاہتا ہے کہ ای پی سی (انجینئر، پروکیورمنٹ، کنسٹرکشن) کا ٹھیکہ چائنا سائنو پیک کو دیا جائے اور اس سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے نامزد کردہ پاکستان اسٹیٹ آئل بینک آف چائنا اور چائنا سائنو پیک سے رابطے میں ہے۔ سائنو پیک سعودی عرب کو بھی خدمات فراہم کر رہا ہے (رگز، اچھی سروس، جیو فزیکل ایکسپلوریشن)، پائپ لائن، سڑک اور پل، اور دیگر ای پی سی پروجیکٹس۔ سائنوپیک ؤرامکو، آر سی، ایس ڈبلیو سی سی اور بہت سے سعودی مقامی شہروں میں خدمات انجام دے رہا ہے، اور اس نے ہمارے گاہکوں کے ساتھ ساتھ سعودی لوگوں میں اچھی شہرت حاصل کی ہے۔